26 مئی 2013 - 19:30

پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پر تشدد واقعات 6افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پر تشدد واقعات 6افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ماڑی پو ر کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ کر کے 25سالہ نامعلوم شخص کو قتل کردیا گیا، سپر ہائی وے گڈاپ سٹی کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جن کی عمریں تقریباً 35اور45سال ہیں ۔ لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں فائرنگ کرکے 35سالہ شخص کو قتل جبکہ 20سالہ فرد کو زخمی کردیا گیا۔ لانڈھی میں اسٹار گراوٴنڈ کے قریب فائرنگ کر کے 28سالہ شوکت علی کو ہلاک کردیا گیا۔ ایئرپوٹ کے قریب بھٹائی آباد سے 28سالہ طارق جمیل کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ سرگرم ہیں  اور ان کے خلاف پاکستانی حکومت کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہیں ۔

.......

/169